38سال سے پشتو فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر قیصر صنوبر نے فلمی دنیا کوخیرباد کہہ دیا

تبلیغ پر جانے کااعلان

منگل 26 جولائی 2016 10:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء) 38سال سے پشتو فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر قیصر صنوبر نے فلمی دنیا کوخیرباد کہتے ہو ئے تبلیغ پر جانے کااعلان کردیا ہے۔اس سے قبل پشتو ں فلموں کے اداکار میجرلیاقت ، معروف گلو کار شا ہ سوار ، سمیت چودہ سے ز ائد پی ٹی وی کے اداکاروں اور گلوکاروں نے شو بز کو خیر باد کہا ہے جسمیں خواتین فنکار بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

قیصر صنوبر نے اب تک سو سلور سکرین اور دو سوٹیلی فلموں کی ڈائریکشن کر چکے ہیں اور شوبز کی دنیامیں اب تک38سال گزارے ہیں ۔ تاہم قیصر صنوبرنے فلمی دنیا کو خیبر بادکہہ دیا ہے اورموقف اختیار کیاہے کہ مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کی تقاریر نے میری زندگی تبدیل کردی ہے جس کے باعث میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ اور اب میں فلمی دنیا کے دیگرساتھیوں کوبھی دین کی تبلیغ پرلے جاؤنگا۔

متعلقہ عنوان :