”تین سالوں میں کس نے زیادہ کام کیا ہے “ بنوں میں آرمی چیف اور سیاستدانوں کے درمیان ریفرنڈم کے بینر آویزاں پولیس نے بینرز نصب کرنے والے اسلم نامی شخص کو گرفتار کرکے بنوں جیل منتقل کردیا کوئی تنظیم انفرادی طور پر ایسا نہیں کرسکتی ، یہ جو بھی شخص ہے اس پر غداری کا مقدمہ چلایا جائیگا ، صوبائی وزیر

منگل 26 جولائی 2016 10:18

بنوں( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء ) بنوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سیاستدانوں کے درمیان ریفرنڈم کرانے کے بینرز آویزاں کردیئے گئے ، پولیس نے بینرز لگانے والے اسلم نامی شخص کو گرفتارکرکے بنوں جیل منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں میں آرمی چیف بمقابلہ سیاستدان کے بینرز لگادیئے گئے محمد اسلم نامی ایک شخص نے آرمی چیف راحیل شریف بمقابلہ سیاستدان ریفرنڈ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تین سالہ حکومت میں سیاستدانوں کا جنرل راحیل شریف سے موازنہ کیا جائے کہ کس نے زیادہ کام کیا ہے محمد اسلم نامی شخص نے بنوں پریس کلب کے باہر ریفرنڈم کرانے کیلئے کیمپ لگایا ہوا تھا بنوں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کیمپ اکھاڑ دیا اور محمد اسلم کو گرفتار کرکے بنوں جیل منتقل کردیا اس بارے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ یہ جو بھی شخص ہے اس پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کوئی تنظیم انفرادی طور پر ایسا نہیں کرسکتا صوبائی حکومت نے اس کانوٹس لیتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص کیخلاف کیس درج کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :