تھانے دار کے بیٹے نے پیٹرول تاخیر سے ڈالنے پرساتھیوں کے ہمراہ پمپ ملازمین پر تشدد کی انتہا کردی‘

تشدد سے پمپ تین ملازمین زخمی،ایف آئی ار درج نہ ہوسکی

منگل 26 جولائی 2016 10:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء)نواب ٹاؤن علاقہ میں تھانے دار کے بیٹے نے پیٹرول تاخیر سے ڈالنے پراپنے ساتھیوں کے ہمراہ پمپ ملازمین پر تشدد کی انتہا کردی۔ تھانیداد باپ بھی بیٹے کی مدد کے کیے پہنچگیا ۔سرکاری وردی پہن کر پیٹرول پمپ ملازمین پر تشدد کی نگرانی کرتا رہا۔ذرائع کے مطابق تھانیدار اعجاز کا بیٹا نواب ٹاؤن کے علاقہ میں مقامی پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے آیا۔

موقع پر موجود پمپ ملازمین نے اس کو قطار میں لگنے کے لیے کہا ۔جس پر تکرار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں تھانیدار اعجاز کا بیٹا اپنے باپ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ پیٹرول پمپ پر واپس آیا۔اور پمپ پر موجود ملازمین پر تشدد شروع کردیا ۔جبکہ تھانیدار اعجاز پویس وردی میں ملبوس خود اپنے زیرنگرانی بیٹے اور ساتھیوں سے ملازمین پر تشدد کراوتا رہا۔تھانیدار اعجاز کے بیٹے او راس کے ساتھیوں کے تشدد سے 3ملازمین زخمی ہو گئے۔پمپ انتظامیہ ملزمان کے خلاف پولیس چوکی ایل بلاک مقدمے کے لیے درخواست دے دی ہے ۔مگر مقامی پولیس نے رات گئے اپنے پیٹی بند بھائی تھانیداراعجاز کی مداخلت پر ایف آئی ار درجنہہونے دی۔

متعلقہ عنوان :