کارکنوں کے تحفظات ، سیاسی جماعت سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے سے دستبردار

منگل 26 جولائی 2016 10:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء) کارکنوں کے تحفظات کے بعد ایک سیاسی جماعت نے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے سے دستبرداری ہوگئی ہے اے این پی ، مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو اپنی اپنی پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ دو پارٹیوں کے کارکنوں نے ضیاء اللہ آفریدی کی شمولیت کی مخالفت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اور مرکزی اور صوبائی قائدین کو اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیاتھا ذرائع نے بتایا ہے کہ کارکنوں کے تحفظات اور مستعفی ہونے کی دھمکیوں کے بعد ایک سیاسی جماعت نے ضیاء اللہ آفریدی کو اپنی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے پر نظر ثانی کردی ہے ۔اور ضیاء اللہ آفریدی کی پارٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے جبکہ ان کے ساتھ ہونے والی آج ملاقات بھی منسوخ کی گئی ۔