چین میں سیلاب نے تباہی مچادی ، مرنے والوں کی تعداد 300 ہوگئی

متاثرہ صوبوں ہبئی اور حنان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے، سوا لاکھ افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے، منسٹری آف سول افیئرز

منگل 26 جولائی 2016 10:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء) چین میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب میں کم از کم 300 افراد ہلاک یا لاپتہ جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔وزارت عوامی امور(منسٹری آف سول افیئرز) کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں ہبئی اور حنان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ سوال لاکھ افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

آفیشل نے بتایا کہ سیلاب سے 164 سے زائد افراد ہلاک اور 150 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔مقامی افراد نے حکام پر سیلاب کے حوالے سے اطلاع دینے میں ناکامی اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے اثرات کو چھپانے کا الزام عائد کیا۔ شمالی چین میں مون سون بارشوں کے سبب سیلاب نئی بات نہیں جبکہ مون سون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوتی ہیں۔ رواں ماہ کے اوال میں وسطی اور جنوبی چین میں ہونے والی شدید بارشوں کے شہر سیلاب کی زد میں آگئے تھے جس کے سبب 200 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

متعلقہ عنوان :