نیشنل ایکشن پلان کے تحت 411 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

آپریشن کے دوران1808 دہشت گردہلاک ہو چکے ،11 خصوصی ٹرائل کے ذریعے جیلوں میں قید 5411 دہشت گردوں کے کیسز چل رہے ہیں،جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کیلئے 53لوگ بھرتی کئے جائیں گے،آسامیوں کے لئے آئندہ ہفتے اشتہار دیا جائیگا،احسان غنی کی بریفنگ

منگل 26 جولائی 2016 10:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت411 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی جبکہ 5411 دہشت گرد اب بھی جیلوں میں قید ہیں ،ملک بھر میں 11 خصوصی ٹرائل کورٹس میں دہشت گردوں کیخلاف کیسز چل رہے ہیں ۔اسلام آبادمیں نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت411دہشتگردوں کوپھانسی دی گئی،ملک میں 11خصوصی ٹرائل کورٹس کام کررہی ہیں،آپریشنز کے دوران 1808 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے،5611دہشتگردوں کو حراست میں لیا گیا ہے،جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کیلئے53لوگ بھرتی کئے جائیں گے،آسامیوں کے لئے آئندہ ہفتے اشتہار دیا جائے گا، 2ملین سے زیادہ سرچ آپریشن اور 1.2ملین کومنگ آپریشن کئے گئے ہیں،8 ہزار 307افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں،فورٹھ شیڈول کی فہرست پر نظرثانی کی جا رہی ہے، فورتھ شیڈول میں شامل افرادکاسینٹرل ڈیٹا بینک بنایا جا رہا ہے، فورتھ شیڈول میں شامل افرادکاڈیٹا،لائسنس بندکرائے جا رہے ہیں،ڈیٹانادرا،اسٹیٹ بینک،پاسپورٹ آفس،ڈرائیونگ لائسنس کے شعبے سے شیئر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ اے پی ایس کے بعد سیدہشتگردی کے خاتمے کاتہیہ کررکھا ہے،ٹیرر فنانسنگ سے متعلق 126اکاوٴنٹس منجمد کیے ہیں،فورتھ شیڈول کی فہرست میں کل8307افراد ہیں، ڈیٹا کے لیے صوبوں کو سافٹ وئیر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے 1.8ارب روپے مانگے تھے،حکومت نے109ملین روپے دیدیے،باقی مختص ہوچکے ہیں،ایف آئی اے نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کی مدمیں1ارب کی ریکوری کی،دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کے126بینک اکاوٴنٹ بلاک کئے۔احسان غنی نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 11 عدالتیں بنائی گئیں،جبکہ بلوچستان میں 625 مفرار شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اوربیرون ملک مقیم بلوچ رہنماوٴں سے بات چیت جاری ہے۔