گوادر کے دو منصوبوں بین الاقوامی ائیرپورٹ اور ایکسپریس وے کا اس سال سنگ بنیاد رکھا جائے گا،احسن اقبال

گوادر یو نیورسٹی بھی اسی سال فعال ہوجائے گی گوادر صرف ایک پورٹ سٹی نہیں ہو گا بلکہ مقامی لوگوں کے لئے معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا سی پیک گوادر میں فیشریز کی صنعت کو بڑھوتی دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، اقتصاد ی راہداری منصوبہ سے خطے کی تین بلین لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، پلاننگ کمیشن میں گوادر پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 26 جولائی 2016 10:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء)وفاقی وزیر براے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر کے دو منصوبوں بین الاقوامی ائیرپورٹ اور ایکسپریس وے کا اس سال سنگ بنیاد رکھا جائے گا جبکہ گوادر یو نیورسٹی بھی اسی سال فعال ہوجائے گی گوادر صرف ایک پورٹ سٹی نہیں ہو گا بلکہ مقامی لوگوں کے لئے معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا سی پیک گوادر میں فیشریز کی صنعت کو بڑھوتی دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار پیر کو پلاننگ کمیشن میں گوادر پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں صرف انفراسٹکچر یا توانائی کے منصوبے نہیں لگ رہے بلکہ یہاں ووکیشنل اور ٹکینکل ادارے بھی قائم کئے جائں گے تانکہ مقامی لوگ فنی تربیت حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں مقامی لوگوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کو جدید ترین شہر بنایا جائے گا جہاں زندگی کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر سی پیک منصوبے کے لئے گیٹ وے کی حثیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال میں گوادر کو ملک کے کو مختلف حصوں سے تین سڑکوں کے ذریعے ملایا جا ئے گا۔۔گوادر سے کوئٹہ اور گوادر۔خضدار -رتو ڈیرو سیکشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔

۔ ڈی آئی خان- برہان سیکشن کو جون دو ہزار اٹھارہ تک مکمل کر لیا جائے گا۔۔احسن اقبال کا کہنا تھا کی سی پیک سے ملک کے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا۔۔انہوں نے کہا کہ 35$ بلین جو توانائی کے شعبے میں لگ رہا ہے اس میں سب سے زیادہ انوسٹمنٹ سندھ اور بلوچستان میں ہو رہی ہے۔۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیسویں صدی میں سیاسی نظریات کی جنگ تھی جبکہ اکیسویں صدی اقتصادی نظریا ت کی جنگ ہے۔

۔ ان کا کہنا تھا کہ وژن 2025 کا پہلا ستون علاقائی روابط ہے۔۔ چین پاکستان اقتصاد ی راہداری منصوبہ سے خطے کی تین بلین لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی قیادتوں کا وژن کا ملاپ ہے جو کہ اگلے پندرہ سالوں یں مکمل ہ گا۔۔ان کا کہنا تھا اورنج ٹرین لائن منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس کو پنجاب حکومت اپنے بجٹ سے بنا رہی ہے۔

۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے انتظامی کام کی ذمہ داری پلاننگ کے پاس ہے جس پر وہ دوسری وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مل کام کر رہی ہے جبکہ سیکورٹی کی زمہ داری پاک فوج کے پاس ہے۔۔ انہوں نے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نو ہزار جوان سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی کے لئے تعنیات کئے جا رہے ہیں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ سول اور عسکری ادارے مل کر سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔۔ وفاقی وزیر نے گوادر پریس کلب کے ممبران کو یقین دہانی کروائی کہ وہ گوادر میں پریس کلب کی بلڈنگ بنانے میں ان کی مدد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :