وزیر خزانہ کی عالمی اداروں کو مردم شماری کے حوالے سے جامع تجاویز دینے کی درخواست

فوج کے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہونے کی وجہ سے مردم شماری کو موخر کیا متعلقہ اتھارٹی کام کر رہی ہے جیسے ہی فوج کے جوان دستیاب ہوں گے ملک میں مردم شماری کا انعقاد کروایا جائے گا ملک کوپائیدار مجموعی ترقی کے راستہ پر ڈال دیا ہے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں ،پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشین ٹائیگر مارکیٹ بن چکی ہے ایف بی آر نے 3110ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ہے، اسحاق ڈار کا بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب

منگل 26 جولائی 2016 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی اداروں کو ملک میں مردم شماری کروانے کے حوالے سے جامع تجاویز دینے کی درخواست کی ہے عالمی ادارے ملک میں مردم شماری کروانے کے لیے ایسا میکانزم ترتیب دیں جس کی مدد سے صوبائی و مقامی نتظامیہ سے کام لے کرمردم شماری کے عمل کو شفاف بنایا جا سکے ہم دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہے ہیں مسلم لیگ نواز کی حکومت نے دور حکومت میں آتے ہی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا فوج کے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہونے کی وجہ سے مردم شماری کو موخر کیا ہے مردم شماری کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی کام کر رہی ہے جیسے ہی فوج کے جوان دستیاب ہوں گے ملک میں مردم شماری کا انعقاد کروایا جائے گا ملک کوپائیدار مجموعی ترقی کے راستہ پر ڈال دیا ہے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں ،پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشین ٹائیگر مارکیٹ بن چکی ہے ایف بی آر نے 3110ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے پیر کو اسلام آباد میں جاری دو روزہ مردم اور خانہ شماری سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نوازکے پیچھے دور حکومت میں بھی مردم شماری کا انعقاد کروایا گیا تھاگذشتہ مردم شماری بھی فوج کی مدد سے ہوئی تھی اور اس کے اعددوشمار پر کسی نے اعتراض نہی کیا تھا اس بار میں فوج کی مدد سے مردم شماری کروانے کا فیصلہ کیا تھا اس لیے مردم شماری پر14ارب روپے مختص کیے گئے تھے مردم شماری کے حوالے سے ہر قسم کے انتظامی معاملات مکمل تھے مگرفوج کے اپریشن ضرب عضب میں مصروف ہونے کے باعث اس کا انعقاد کو مرخر کیا گیا ہے جیسے ہی فوج دستیاب ہو گی مردم شماری کا انعقاد کروایا جائے گاانہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کو ملک میں مردم شماری کروانے کے حوالے سے جامع تجاویز دینے چاہیے ان کی تجاویز سے فائدہ اٹھایا جائے گااسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ادارے ملک میں مردم شماری کروانے کے لیے ایسا میکانزم ترتیب دیں جس کی مدد سے صوبائی و مقامی اتنظامیہ سے کام لے کرمردم شماری کے عمل کو شفاف بنایا جا سکے ہم دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہے ہیں مسلم لیگ نواز کی حکومت نے دور حکومت میں آتے ہی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں ،پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشین ٹائیگر مارکیٹ بن چکی ہے ایف بی آر نے 3110ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ہے ترسیلات زر ریکارڈ تعداد میں آئی ہے ملک کوپائیدار مجموعی ترقی کے راستہ پر ڈال دیا ہے عالمی اداروں کی جانب سے دی جانے والی سفارشات پر غوروخوص کیا جائے گا۔