سکھر، خورشید احمد شاہ کااچانک سول اسپتال کادورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

قائد حزب اختلاف کا اسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر برہمی کا اظہار،خود کپڑا اٹھا کر صفائی کرکے دکھا دی

پیر 25 جولائی 2016 10:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کااچانک سول اسپتال کادورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے،قائد حزب اختلاف کا اسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر برہمی کا اظہار،خود کپڑا اٹھا کر صفائی کرکے دکھا دی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے آج اچانک سول اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر مختلف وارڈوں میں جاکر مریضوں سے ان کے مسائل معلوم کیے مریضوں نے اس موقع پران کے سامنے شکایتوں کے انبار لگا دئیے مریضوں نے اس موقع پر انہیں بتایا کہ ادویات تو موجود ہیں مگر دی نہیں جارہی ہے لوڈشیڈنگ کیدوران مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنریٹر ہے مگر چلایا نہیں جاتا ہے ایئر کنڈیشنڈ چلائے نہیں جاتے جس پر خورشید شاہ نے سخت برہمی کا اظہارکیا اور ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں آس حوالے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اس موقع پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کابھی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور خود کپڑا اٹھا کر وارڈز میں صفائی کرکے دکھائی اور ہدایات کی کہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :