وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کو بکرے کا گوشت دہی،جوسز چکن سبزیاں اور پاکستانی روٹی فراہم کرنے کے انتظامات کرلئے

کھانوں کے معیار کو بہتر رکھنے کیلئے فوج سے بھی مدد طلب

پیر 25 جولائی 2016 10:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء) وزارت مذہبی امور نے حج کے موقع پر پاکستانی حجاج کو بکرے کا گوشت دہی،جوسز چکن سبزیاں اور پاکستانی روٹی فراہم کرنے کے انتظامات کر لیے ہیں ،حج کے موقع پر حجاج کو فراہم کئے جانے والے کھانوں کے معیار کو بہتر رکھنے کیلئے فوج سے بھی مدد مانگ لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاکستان حجا ج کو حج کے موقع پر فراہم کئے جانے والے پاکستانی کھانوں کا مینو جاری کردیا گیا ہے پاکستانی حجاج کو مکہ اور مدینہ میں کھانے اور ناشتے کی فراہمی کیلئے مکہ اور مدینہ کی 16کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر لئے گئے ہیں اورکھانوں کے معیار کی نگرانی کیلئے پاک فوج سے ماہر میس حوالداروں کی خدمات لینے کیلئے بھی خط لکھ دیا گیا ہے وزارت کے مطابق حج کے موقع پر پاکستانی حجاج کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گاحجاج کی ہفتے کے روز ناشتے میں آلو انڈہ روٹی اور چائے ،دوپہر کے کھانے میں مٹن قورمہ،دھی اور روٹی جبکہ رات کے کھانے میں مکس سبزی ،روٹی ،جوس اور زردہ فراہم کیا جائے گا،اتوار کے روز ناشتے میں حلوہ روٹی اور چائے دوپہر کے کھانے میں چکن پلاؤ دہی اور پیپسی جبکہ رات کے کھانے میں پالک گوشت روٹی اور سیب دئیے جائیں گے سوموار کے روز ناشتے میں چنے روٹی اور چائے دوپہر کے کھانے میں چکن قورمہ روٹی دہی اور پیپسی جبکہ رات کے کھانے میں قیمہ مٹر ،روٹی اور زردہ فراہم کیا جائے گامنگل کے روزناشتے میں حلوہ روٹی اور چائے دوپہر کے کھانے میں آلو مٹن روٹی اور دہی جبکہ رات کے کھانے میں دال چکن روٹی چکن اور کیلا دیا جائے گا،بدھ کے روز ناشتے میں آلو انڈہ روٹی اور چائے دوپہر کے کھانے میں چکن کری روٹی اور دہی جبکہ رات کے کھانے میں مکس سبزی ،روٹی ،پیسپی اور سیب فراہم کئے جائیں گے جمعرات کے روز ناشتے میں چنے ،روٹی اور چائے ،دوپہر کے کھانے میں مٹن بریانی دہی اور پیپسی جبکہ رات کے کھانے میں آلو چکن روٹی اور زردہ پیش کیا جائے گا جبکہ جمعہ کے روز ناشتے میں آلو انڈہ روٹی اور چائے ،دوپہر کے کھانے میں چکن کوفتہ روٹی اور دہی جبکہ رات کے کھانے میں آچاری چکن ،روٹی ،پیپسی اور کیلے فراہم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :