چوہدری شجاعت پھر متحرک،7 اگست سے قبل پی پی اور پی ٹی آئی قیادت سے ملاقاتوں کا امکان

پیر 25 جولائی 2016 09:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی منظر نامے میں ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک نکتہ پر اکٹھا کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں پاکستان مسلم لیگ ق کے زرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے شروع کر دیے ہیں چوہدری شجاعت حسین کی 7اگست سے قبل تین اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہان سے ملاقاتوں کا امکان ہے