سعودی عرب کے سابق جنرل کی اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں

پیر 25 جولائی 2016 10:30

یوشلم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء)اسرائیلی وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ریٹائرڈ جنرل اور تھنک ٹینک کے سربراہ کی اسرائیل میں ایک اعلیٰ اہلکار سے ملاقات ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فوج کے سابق جنرل انور اشکی کی وزاتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈور گولڈ سے یروشلم کے ایک ہوٹل میں ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق جنرل جدہ میں واقع ایک تھنک ٹینک کے سربراہ ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے سعودی شاہی خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔خیال رہے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن غیر سرکاری طور پر ایران کے بارے میں پائے جانے والے خدشات پر اسرائیل اور سعودی عرب حالیہ برسوں میں ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں اور دونوں اختلافات کے باوجود بھی سعودی عرب اور اسرائیل ایک طویل عرصے سے مشترکہ طور پر خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور فوجی صلاحیت کے متعلق تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :