شام، حلب میں چار اسپتالوں پر شامی اور روسی طیاروں کے فضائی حملے

پیر 25 جولائی 2016 10:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء)شام کے شمالی شہر حلب میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار اسپتالوں اور ایک مقامی بلڈ بنک کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حلب میں شامی ڈاکٹروں کی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ اسدی فوج اور روس کے لڑاکا طیاروں نے یہ فضائی حملے کیے ہیں۔شہر کے محاصرہ زدہ مشرقی حصے میں بچوں کے ایک اسپتال پر بمباری سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال پر فضائی حملے کے بعد اس بچے کو آکسیجن مہیا کرنے کا سلسلہ منقطع ہوگیا تھا۔تنظیم کے مطابق گذشتہ نو گھنٹے میں اس اسپتال پر یہ دوسرا حملہ تھا۔حلب کے باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی حصے میں واقع بچوں کے اسپتال کے علاوہ البیان ،الزہرا اور الدقاق اسپتال پر بمباری کی گئی ہے۔تنظیم کے مطابق طبی مراکز پر حملوں میں اضافے کے پیش نظر اب ان کے لیے مریضوں اور زخمیوں کو طبی سہولتیں مہیا کرنا مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :