بنگالی اداکارہ پوجا ایچ نے خودکشی کر لی

پیر 25 جولائی 2016 10:29

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء) بنگالی ٹی وی و سینما کی اداکارہ پوجا ایچ نے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنے خاوند اور سسرال میں کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ ان کے شوہر جو کہ خود بھی فلم انڈسٹری سے ہی تعلق رکھتے ہیں کو اداکارہ کا انڈسٹری میں کام کرنا پسند نہیں تھا اور انہوں نے اس پر سوال کھڑے کئے تھے۔

(جاری ہے)

ان سب چیزوں سے تنگ آ کر پوجا ایچ نے 11جولائی کو خود کو آگ لگا لی جس پر سسرال والوں نے اسے ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر اداکارہ بدھ کو انتقال کر گئی۔

اداکارہ کے والد کے مطابق پوجا کے سسرال والے اس پر ذہنی اور جسمانی تشدد کرتے تھے اور انہیں پوجا کا فلم انڈسٹری میں کام کرنا پسند نہیں تھا۔ اداکارہ کے والد نے بیٹی کے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ۔ کوکلتہ پولیس نے خودکشی یا قتل کے پہلو پر کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :