افغان صوبے ننگر ہار میں ڈورن حملہ، لشکر اسلام کا امیر ہلاک، افغان طالبان اور انٹیلی جنس نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی

پیر 25 جولائی 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء) افغان صوبے سے ننگر ہار میں لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی اطلاع، طالبان اور انٹیلی جنس ذرائع نے ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 جولائی کو افغان صوبے ننگر ہار کے علاقے خودی خولہ میں ایک ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں لشکر اسلام کے امیر منگل باغ اس ڈورن حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور زخمی ہونے کے بعد وہ ہلاک ہو گئے انٹیلی جنس اور طالبان ذرائع نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم لشکر اسلام نے ان کی مذمت کی تصدیق نہیں کی واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :