قائم علی شاہ کو ناسازی طبیعت کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو آئندہ ہفتے وطن واپس آکر مشاورت سے نئے وزیراعلیٰ اور کابینہ کے فیصلے کریں گے،فرحت اللہ بابر

پیر 25 جولائی 2016 10:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء) پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور سندھ کابینہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، فریال تالپور ، سردار لطیف کھوسہ ، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ، رحمان ملک نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور کابینہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سید قائم علی شاہ کو ناسازی طبیعت کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آئندہ ہفتے وطن واپس آئیں گے ۔ صوبائی قیادت اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور مشاورت سے نئے وزیراعلیٰ اور کابینہ کے فیصلے کریں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد علی شاہ کو نیا وزیر اعلی نامزد کیا جائے گا ۔