پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ ، صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زراری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے مراد علی شاہ نئے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، نجی ٹی وی
پیر 25 جولائی 2016 10:10
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا، بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آئیں گے جہاں وہ پارٹی کی صوبائی قیادت اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد نئے وزیراعلی اور سندھ کابینہ کے نئے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو دبئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زراری کی زیر صدارت پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ کی تبدیلی ، رینجرز کے قیام و اختیارات اور پانامہ لیکس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں نیا وزیراعلی لایا جائے گا۔(جاری ہے)
صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا، بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آئیں گے جہاں وہ پارٹی کی صوبائی قیادت اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد نئے وزیراعلی اور سندھ کابینہ کے نئے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ ، سینیٹر لطیف کھوسہ اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی شکست کے متعلق بھی غورو فکر کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت مخالف تحریک سے بھی لاتعلقی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں تنظیمی تبدیلی کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ملک بھر میں بھی جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کی جگہ سندھ کے وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلی نامزد کر دیا ہے۔ اس کا فیصلہ دبئی میں پارٹی کے اعلی اجلاس میں کیا گیا۔ مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلی نامزد کرنے کا فیصلہ زرداری اور بلاول بھٹو نے متفقہ طور پر کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آکر صوبائی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت کر کے نئی کابینہ کا اعلان کرینگے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 25 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
چوہدری شجاعت پھر متحرک،7 اگست سے قبل پی پی اور پی ٹی آئی قیادت سے ملاقاتوں کا امکان
-
آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی اور خصوصی نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل
-
خیبر پختونخوا میں بدامنی کا راج ،اے این پی کا وزیر اعلی سے استعفے کا مطالبہ
-
سینٹ قائمہ کمیٹی سیفران کا اجلاس
-
وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کو بکرے کا گوشت دہی،جوسز چکن سبزیاں اور پاکستانی روٹی فراہم کرنے کے انتظامات کرلئے
-
سکھر، خورشید احمد شاہ کااچانک سول اسپتال کادورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
حافظ آباد،غریب محنت کش پرتشددکرکے ویڈیو”یوٹیوب“پرلوڈکرنے والاگروہ گرفتار
-
کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان
-
پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ ، صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا
-
قائم علی شاہ کو ناسازی طبیعت کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو آئندہ ہفتے وطن واپس آکر مشاورت سے نئے وزیراعلیٰ اور کابینہ کے فیصلے کریں گے،فرحت اللہ بابر
-
افغان صوبے ننگر ہار میں ڈورن حملہ، لشکر اسلام کا امیر ہلاک، افغان طالبان اور انٹیلی جنس نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی
-
کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ انڈیا نہیں کشمیری کریں گے، سرتاج عزیز
-
آزاد کشمیر کے الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے ،(ن) لیگ پاکستان میں بھی شفاف الیکشن نہیں ہونے دے ،پاکستان پیپلز پارٹی
-
کشمیر میں پہلے امن پھر جس سے بات کرنی ہو گی کریں گے،پاکستان کو اپنی سوچ بدلنی چاہئیے،راجناتھ سنگھ
-
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے رہنما ووزیر زینگ ژیاؤ سانگ کا بیجنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ
-
حکومت اور تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر ٹکرانے کیلئے تیار
-
کراچی،متحدہ رہنما وسیم اخترسے تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم
-
کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں،سراج الحق
-
ملک میں جہیز اور عروسی تحائف پر پابندی بارے قانون سازی نہ ہوسکی
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خاتون رکن کی تقرری متوقع
-
پرانا دمشق میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی
-
میونخ حملے کی ملزم ایک سال سے منصوبہ بندی کر رہا تھا‘ جرمن حکام
-
بنگالی اداکارہ پوجا ایچ نے خودکشی کر لی
-
میونخ حملہ، اسلحے سے متعلق قوانین میں سختی کا امکان
-
شام، حلب میں چار اسپتالوں پر شامی اور روسی طیاروں کے فضائی حملے
-
سعودی عرب کے سابق جنرل کی اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں
-
کپاس سے کرنسی نوٹ تک یورو کیسے بنایا جاتا ہے،(ای سی بی) نے پچاس یورو کے نوٹ بنانے کا مکمل طریقہ کار بتا دیا
-
بھارت میں مودی کی حکومت آنے کے بعد ہندو انتہا پسندی شدت اختیار کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.