ایک رات کی دولہن کی پر اسرار موت ، شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

اتوار 24 جولائی 2016 10:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء)نواحی چک 9-138ایل میں ایک رات کی دولہن نسیم کی پر اسرار موت شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے مقبول احمد محنت کش کی شادی چک 367ای بی میں 22جولائی کو بارات بیاہ کر لائے اور سہاگ رات کو دولہن پر اسرار طور پر بیہوش ہو گئی جسے فوری طور پر مختلف ڈاکٹروں کے پاس لیجایا گیا جس کے بعد اسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی ۔جب نسیم بی بی کی موت کی خبر ولیمہ کے وقت گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور شادیانے بجانے والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی تاہم دولہن کی پر اسرار موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :