کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 4افراد کو حراست میں لے کر ان سے 1645موبائل فون قبضہ میں لے لئے

اتوار 24 جولائی 2016 10:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء)کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 4افراد کو حراست میں لے کر ان سے 1645موبائل فون قبضہ میں لے لئے اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 234سے دبئی سے اسلام آباد آنے والے کوہاٹ کے رہائشی نذیر عبداللہ ،عمر وقاص اور کراچی کے رہائشی نذیر عبداللہ اور محمد فیصل کے سامان کی چیکنگ کے دوران 1645بیش قیمت موبائل برآمد کر کے چاروں کو حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :