بہن کی قربانی رنگ لے آئی، وزیر اعلی کا سمیعہ مجاہد کی بہن کیلئے بھی ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
اتوار 24 جولائی 2016 10:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کم وسیلہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات سمیعہ مجاہد اور اقراء بی بی کی اساتذہ شاہدہ سعید اور انیلہ مسعود کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان اساتذہ نے ان دو بچیوں کی تعلیم کے حصول میں مدد کی ہے وہ لائق تحسین ہے جبکہ سمیعہ مجاہد کی بہن حفصہ مجاہد جو کہ خود بھی سکول میں پڑھتی ہے اس نے اپنی بہن کا کام اپنے ذمہ لیا تا کہ اس کی بہن سمیعہ تعلیم حاصل کر سکے - مجھے خوشی ہے کہ سمیعہ کی بہن حفصہ نے بھی امتحان میں 971 نمبر حاصل کئے ہیں اور اپنی بہن کیلئے قربانی بھی دی ہے - وزیر اعلی نے حفصہ مجاہد کیلئے بھی ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا-اساتذہ انیلہ مسعود اور شاہدہ سعید نے بتایا کہ دونوں بچیوں کے خاندان کے پاس مالی وسائل بہت کم ہیں جس کے باعث انہوں نے سکول چھڑایا تا ہم ہماری جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر بچیوں کو سکول داخل کرایا گیا اور دونوں بچیوں نے میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کی-طالبات سمیعہ مجاہد اور اقراء بی بی نے وزیر اعلی کے استفسار پر بتایا کہ ہم مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں اور آپ نے ہمیں یہاں بلا کر ہماری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے - جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ آپ جب تک تعلیم حاصل کرنا چاہیں پنجاب حکومت آپ کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی تا ہم آپ کو تعلیم کے میدان میں اپنی کارکردگی برقرار رکھنا ہوگی- اگر آپ بیرون ملک بھی تعلیم حاصل کرنا چاہیں تو بھی پنجاب حکومت آپ کے تمام اخراجات برداشت کرے گی-
اتوار 24 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ
-
امن و امان کے مکمل قیام تک کراچی آپریشن جاری رکھا جائیگا،صدرممنون
-
بہن کی قربانی رنگ لے آئی، وزیر اعلی کا سمیعہ مجاہد کی بہن کیلئے بھی ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
تحریک انصاف احتجاجی تحریک کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا جائیگا، پرویز خٹک
-
کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 4افراد کو حراست میں لے کر ان سے 1645موبائل فون قبضہ میں لے لئے
-
کراچی،سپریم کورٹ کے حکم پرصوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے پیرول افسرکی معطلی کے بعد2000ء سے پیرول پررہا ملزمان کی فہرستیں تیارکرناشروع کردیں
-
ایک رات کی دولہن کی پر اسرار موت ، شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی
-
سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان
-
سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس، رینجرز اختیارات ، پانامہ لیکس اور آزاد کشمیر الیکشن سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور
-
بھارتی وزیر خارجہ کو وزیراعظم میاں نواز شریف کا بیان پسند نہ آیا
-
افغان دارالحکومت کابل میں 2 خودکش حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 80 ہوگئی، 200 سے زائد زخمی
-
پاکستان فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی روسی کرنل جنرل وکٹر بوڈریو سے ملاقات
-
نیپراکا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی2.33روپے فی یونٹ سستی کرنے کافیصلہ
-
مقبوضہ جمو ں وکشمیر میں حالت بدستور کشیدہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی
-
ایبٹ آباد،اسامہ بن لادن کمپاؤنڈاراضی کی ملکیت پرتنازعہ
-
پاکستان بلاتعطل سرحدی کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد گروپوں کیخلاف اقدامات کرے ، ایران
-
طالبان کے کوئٹہ میں دفاتر ہیں جہاں و ہ کھلم کھلا بھرتیاں کر رہے ہیں ،افغان صدر کا الزام
-
کرپشن کے خلاف بل پر حکومت نے ساتھ دیا تو حکومت مخالف چلنے والی تحریکیں شائد رک جائیں،
-
ترکی میں غیر قانونی طریقے سے آئے پاکستانی مسافروں کو تصدیق کے بعد پاکستان بھیجا جائے گا ، پتہ چل سکے یہ لوگ پاکستانی ہیں بھی یا نہیں
-
7 اگست سے تحریک احتساب شروع،پہلے فیز میں پہلی ریلی نکالی جائیگی،عمران خان
-
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ڈاکٹر عاصم حسین پر مبینہ تشدد ،مبینہ الزامات پر تشویش، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا
-
کابل:طالبان رہنما ملا شکور کے جنازے کے دوران تصادم،کم از کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے
-
ترکی میں حکومت مخالف لیڈر فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا گیا
-
فرانس کی عدالت کا آئی ایم ایف کی سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم
-
ترکی: ہزاروں نجی سکولوں اور تنظیموں کو بند کرنے کا حکم
-
اردوان کے283 محافظ گرفتار، بغاوت کا خطرہ ٹلا نہیں، ترک حکومت
-
شامی صدر بشارالاسد کو بہرصورت اقتدار سے ہٹایا جائے گا، سعودی عرب، امریکہ متفق
-
شامی حدود میں قائم امریکی اڈہ روسی طیاروں کی بمباری سے تباہ
-
میونخ میں ہلاک ہونے والوں کے غم نے دل بوجھل کر دیے، میرکل
-
میونخ حملے میں ملوث نوجوان قتل عام کرنے کے جنون کا شکار تھا، میونخ پولیس
-
اداکارہ سنی لیون کے خلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.