میونخ حملے میں ملوث نوجوان قتل عام کرنے کے جنون کا شکار تھا، میونخ پولیس

اتوار 24 جولائی 2016 11:16

میونخ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء )میونخ کی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میونخ میں اولمپیا شاپنگ سینٹر میں لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والا نوجوان حملہ آور دائیں بازو کے شدت پسندوں سے رابطے میں تھا۔ پولیس کے مطابق اس حملہ آور کے رابطے ناروے میں 77 افراد کے قاتل آندریس بیہرنگ بریوک سے بھی تھے۔

(جاری ہے)

میونخ پولیس کے سربراہ ہْوبرٹس آندرے نے کہا کہ اس حملے کا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بنیادی طور پر ایک فرد کی زیادہ سے زیادہ انسانوں کو قتل کرنے کا جنون تھا۔ اس حملے میں زیادہ تر غیرملکی ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ آور ڈپریشن سمیت متعدد ذہنی امراض کا شکار بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :