میونخ میں ہلاک ہونے والوں کے غم نے دل بوجھل کر دیے، میرکل

اتوار 24 جولائی 2016 11:16

برلن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء )جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ میونخ شہر میں گزشتہ روز مسلح حملے کے واقعے کا غم بوجھل دل کے ساتھ منا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز عوام کی سلامتی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کے طرف سے اس واقعے سے متاثرہ تمام خان دانوں سے بوجھل دل کے ساتھ تعزیت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خان دانوں کا درد محسوس کرتی ہیں۔ اس واقعے کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں میرکل نے کہا کہ میونخ کے شہریوں نے ایک خوف ناک رات دیکھی، جو کسی کے لیے بھی آسان نہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز عوام کی سلامتی اور آزادی کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :