کابل:طالبان رہنما ملا شکور کے جنازے کے دوران تصادم،کم از کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

اتوار 24 جولائی 2016 11:03

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء)صوبے پروان میں ایک طالبان رہنما ملا شکور کے جنازے کے دوران شدت پسندوں کے درمیان آپس میں مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، افغان خبر رساد ادارے نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان کے مشالی صوبے پروان میں طالبان رہنما ملا شکور کے جنازے کے دوران طالبان جنگجوو آپس میں الجھ پڑے اور مختلف دھڑوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تصادم واقعہ پروان صوبے کے سید خیل ضلع میں پیش آیا جس میں کم از کم دس افراد ہلاک اور 15زخمی ہو گئے، افغان حکام کے مطابق صوبائی انتظامیہ نے فائرنگ کے اس واقع کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے، یاد رہے کہ ملا شکور گزشتہ دنوں مبینہ طور پر بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :