ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ڈاکٹر عاصم حسین پر مبینہ تشدد ،مبینہ الزامات پر تشویش، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اتوار 24 جولائی 2016 11:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ڈاکٹر عاصم حسین پر مبینہ تشدد کے مبینہ الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو لکھے گئے الگ الگ خطوط میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں انصاف کے بین الاقوامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ڈاکٹر عاصم پر دوران حراست مبینہ تشدد کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ڈاکٹر عاصم نے مناسب طبی سہولتیں نہ ملنے کی بھی شکایت کی ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ڈاکٹر عاصم کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔