7 اگست سے تحریک احتساب شروع،پہلے فیز میں پہلی ریلی نکالی جائیگی،عمران خان

وزیراعظم سے احتساب کیلئے پیش ہونے کا مطالبہ کریں گے، اپوزیشن پارلیمنٹ میں اکٹھی سڑکوں پر علیحدہ علیحدہ ہوگی، کوئی نہ کہے کہ ہم نے سولو فلائٹ کی،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 24 جولائی 2016 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 7 اگست سے تحریک احتساب شروع کررہے ہیں پہلے فیز میں پہلی ریلی نکالی جائے گی۔ وزیراعظم سے احتساب کیلئے پیش ہونے کا مطالبہ کریں گے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اکٹھی سڑکوں پر علیحدہ علیحدہ ہوگی۔ کوئی نہ کہے کہ ہم نے سولو فلائٹ کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا اربوں روپے بیرون ملک لے گئے اور الیکشن میں شو نہیں کیا۔

آف شور کمپنیوں کے پیچھے پیسہ چھپایا گیا میاں صاحب کو ڈر ہے کہ پاور میں نہ رہے تو کیسز بن جائیں گے۔ اسحاق ڈار نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا نیب نے کیسے کلیئر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کم لوگ ہیں جو خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اکٹھے ہوں گے سڑکوں پر علیحدہ علیحدہ ہوں گے۔

ہر پارٹی اپنے طریقے سے تحریک چلائے گی ہم نے سب سے بات کی تو کئی نہ کہے کہ ہم نے سولو فلائٹ کی ہے۔ 7 اگست سے احتساب تحریک شروع کررہے ہیں پہلے فیز میں ریلی نکل جائے گی جس میں وزیراعظم سے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کامیابی پر ن لیگ کو مبارکباد دی ہے۔ ن لیگ نے مجموعی ووٹ‘ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے دونوں جمع کریں تو کم ہیں ۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کمزور تھی ۔ پارٹی کو مزید فعال کریں گے ہماری پارٹی کشمیر میں نئی تھی۔ تیاری بھی نہیں تھی اور اتنا زیادہ پیسہ بھی نہیں تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے نام دے دیئے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :