پاکستان بلاتعطل سرحدی کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد گروپوں کیخلاف اقدامات کرے ، ایران

ہمسائیہ ملک میں بدامنی کے باوجود آج اسلامی جمہوریہ ایران میں امن وامان کی بہترین صورتحال ہے ، بریگیڈئر جنرل قاسم رضائی

اتوار 24 جولائی 2016 10:58

تہران( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء ) ایران کی سرحدی فورسز کے کمانڈر نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاتعطل سرحدی کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد گروپوں کیخلاف فوری اقدامات کئے جائیں ملکی میڈیا کے مطابق سرحدی پولیس فورس کے سربراہ بریگیڈئر جنرل قاسم رضائی نے اعلیٰ سطحی عسکری حکام کے وفد کے ہمراہ ایران کے شمالی مغربی سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض دہشتگرد گروہ موجود ہیں اور ہمارا پاکستانی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے عناصر کی کارروائیوں کی فوری روک تھام کیلئے اہم اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ملک میں بدامنی کے باوجود آج اسلامی جمہوریہ پاکستان ایران میں امن وامان کی بہترین صورتحال موجود ہے اور ہماری سرحدوں کو کسی مشکل کاسامنا نہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردوں کی کارروائیوں میں وطن عزیز کیلئے اپنی جان نذر کرنے والے ایرانی سکیورٹی فورسز کے جوانوں کا بدلہ لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدی فورسز اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی

متعلقہ عنوان :