پی سی بی سلیکشن کمیٹی ارکان نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے سیریز کیلئے انضمام الحق کو 25کھلاڑیوں کی فہرست بھیج دی

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء)پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو 25کھلاڑیوں کی فہرست بھیج دی،سلیکشن کمیٹی کا انگلینڈ کیخلاف ون ڈ ے سیریز کیلئے فاسٹ باوٴلرعمرگل اور جنید خان کوکیمپ میں طلب کرنیکافیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کر نے کی حامی،حتمی فیصلہ کپتان اظہرعلی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کیلئے پچیس کھلاڑیوں کے نام انضمام الحق کو بھیج دیئے ہیں جنید خان اور عمر گل کے نام بھی شامل ان کو بھی کیمپ میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے