معروف لوک فنکاراستادبچل خان لنگاہ کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مرحوم نے سوگواران میں اہلیہ،ایک بیٹااورچاربیٹیاں چھوڑیں،تعلق اوتھل لسبیلہ سے تھاتاہم عمرکے 60سال کراچی میں گزارے،پی ٹی وی سمیت سندھی چینلزمیں فن کامظاہرہ کرتے رہے

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:20

اوتھل ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء ) سندھ بلوچستان کے مایہ ناز معروف لوک فنکارایوارڈ یافتہ فنکار استاد بچل خان لنگاہ اپنے گھر واقع کراچی میں گزشتہ روز کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے اس دارفانی سے کوچ کر گئے مرحوم نے اپنے ورثاء میں اہلیہ ایک بیٹا اور چار بیٹاں چھوڑی ہیں وہ اوتھل لسبیلہ سے تعلق رکھتے تھے تاہم انہوں نے اپنی عمر کے 60سال کراچی میں گزارے وہ پی ٹی وی سمیت مختلف سندھی چینلز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے اور حکومت کی جانب سے انہیں بے شمار ایوارڈ سے نوازہ گیا وہ درجنوں ممالک کا دورہ کرکے اپنے فن کاجادو جگاتے رہے مرحوم کی وفات پر سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے رہنماؤں نے استاد بچل خان لنگاہ کی وفات پر تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے اور سابق صوبائی وزیر ثقافت وسینیٹر سسی پلیجو ،رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان پرنس احمد علی بلوچ ،رکن صوبائی اسمبلی سندھ ساجد جوکھیو ،پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما سردار عبدالصمد بلوچ ،پیپلز پارٹی اسلامی کے صوبائی صدر عبداللہ کلمتی بلوچ ،رکن ضلع کونسل کراچی محمد سلیم کلمتی ،تحریک انصاف کے رہنما نوید کلمتی ،رکن ضلع کونسل رئیس غلام سرور کلمتی ،رئیس غلام قادر کلمتی ،پاکستان ہندو کونسل کے ممبر تاراچند لاسی ، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر صادق عمرانی ،نامور ادکار ایوب کھوسہ ،چیف آف کلمت سردار و رکن ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ سردار رمضان کلمتی ،کسٹم آفیسر محمد امین انگاریہ ،معروف لوک فنکار عرس چانڈیو ،محبوب میر جت ،جنثار علی ،ضلع کونسل ٹھٹھہ کے رکن عالم شیر بلوچ ،رئیس میر عالی خان کلمتی بلوچ ،عبداللہ شاہوانی ،عبداللہ بلوچ ،ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے رکن سردار عبدالرشید پھورائی ،ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے رکن ثناء اللہ شاہوانی ،ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے رکن وڈیرہ مولا بخش گنگو ،ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے رکن عبدالمجید موشانی ،ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ،لائف ٹرسٹ کے صدر عالم شاہوک ،وڈیرہ محمد رفیق لنگاہ ،اوتھل کے صحافی پیر بخش کلمتی،پہلوان شفیع محمد لنگاہ ،اللہ وریا لاسی ،قلندر بخش شاہانی ،ایوب لاسی ودیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مورڑا قبرستان شیر شاہ میں سپرد خاک کیا گیا اور مرحوم کے جنازے میں لسبیلہ بلوچستان اور کراچی واندرون سندھ سے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے بیٹے ارسلان سے تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔