وزارت خزانہ نے 5کروڑ سے زیادہ کے قرضے معاف کرانے والوں کی فہرست سینیٹ میں پیش کر دی

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء)وزارت خزانہ نے 5کروڑ سے زیادہ کے قرضے معاف کرانے والوں کی فہرست سینیٹ میں پیش کر دی ، گزشتہ25سال میں 34 ارب سے زیادہ کے قرضے معاف کرائے گئے ، ،فہرست 1990سے 2015تک کی پیش کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو وزارت خزانہ نے 5کروڑ زیادہ کے قرضے معاف کرانے والوں کی فہرست سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔

گزشتہ 25سال میں 1990سے لے کر 2015تک 34ارب روپے کے قرضے معاف کرائے گئے ۔ سعدی سیمنٹ کمپنی نے ایک ارب 26کروڑ روپے قرضہ معاف کرایا، محب ٹیکسٹائل ملز نے 1ارب 17کروڑ روپے کا قرضہ معاف کرایا اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں آصف سہگل ، عارف سہگل اور عابد سہگل شامل ہیں ۔ صادق آباد ٹیکسٹائل ملز نے 5کروڑ روپے قرضہ معاف کرایا اس کے بورڈآف ڈائریکٹر ز مین سردار ولی مزاری ، شیریں مزاری اور سردار شوکت مزاری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حیات ٹیکسٹائل کو 11کروڑ روپے اور اسپننگمشنری آف پاکستان کو 11ارب38کروڑ روپے قرضہ معاف کرایا۔ سراج اسٹیل ملز نے1ارب 41کروڑروپے اور پاکستان نیشنل ٹیکسٹائل ملز نے 1ارب 16کروڑ روپے کا قرضہ معاف کرایا۔ فرسٹ توکل مضاربہ نے 62کروڑ ، گلیمر ٹیکسٹائل ملز53کروڑروپے اور میٹرو پولیٹن اسٹیل کارپوریشن نے بھی 53کروڑ روپے کے قرضے معاف کروائے ۔ کیورل کیسٹ لمیٹڈ نے 90کروڑروپے، کوہ نور ملز نے 94کروڑکے قرضے معاف کرائے ۔

متعلقہ عنوان :