اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ٹریفک حادثے میں بال بال بچے گئے

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:11

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ٹریفک حادثے میں بال بال بچے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ سکھر جارہے تھے کہ نواب شاہ کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی تاہم خورشید شاہ حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہے اور انہیں گاڑی سے نکالا گیا جس کے بعد وہ سکھر روانہ ہوگئے۔