جنوبی سوڈان میں اپوزیشن میں ٹوٹ پھوٹ، حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:37

جوبا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء )جنوبی سوڈان کے ایک اہم اپوزیشن گروہ کے اندر ٹوٹ پھوٹ کی اطلاعات ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایسی صورت میں پہلے سے تشدد کی لپیٹ میں آئے ہوئے جنوبی سوڈان میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعے کے روز اہم اپوزیشن گروپ SPLM-IO کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر ریک مچار فوری طور پر دارالحکومت جوبا میں آ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ورنہ انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے جوبا میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد نائب صدر مچار دارالحکومت سے نکل گئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ دارالحکومت صرف اسی صورت میں آئیں گے، جب کوئی بین الاقوامی ادارہ ان کی اور صدر سِلوا کیر کی فوجیوں کے درمیان بفر فورس تعینات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :