رواں برس قریب تین ہزار مہاجرین بحیرہء روم کی نذر ہو گئے، بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:37

روم( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء )بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت IMO نے جمعے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں برس اب تک قریب تین ہزار مہاجرین شمالی افریقہ اور ترکی سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہء روم کی موجوں کی نذر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تنظیم کے مطابق رواں برس کشتیوں کے ذریعے بحیرہء روم عبور کر کے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ اس تنظیم کے مطابق اگر مہاجرین کی ہلاکت کا یہ سلسلہ جاری رہا، تو یہ برس اس حوالے سے بدترین سال ہو گا۔ اس تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سن 2014ء میں پہلے نو ماہ میں جب کہ گزشتہ برس پہلے دس ماہ میں تین ہزار افراد بحیرہء روم میں ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔