جرمنی کے شہرمیونخ کے شاپنگ سنٹرمیں فائرنگ ، 15افرادہلاک ،10سے زائدزخمی

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:36

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء)جرمنی کے شہرمیونخ کے شاپنگ سنٹرمیں فائرنگ سے 15افرادہلاک ،10سے زائدزخمی ہوگئے ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق جرمن شہرمیونخ میں واقع ایک شاپنگ ہال میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15افرادہلاک ہوگئے اور10سے زائدزخمی ہوگئے ،جرمن پولیس نے واقع کے بعدشاپنگ ہال کوگھیرے میں لے کرآپریشن شروع کردیااورمسلح افرادکی تلاش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جرمن پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعدادایک سے زائدہوسکتی ہے ،پولیس شاپنگ سنٹرکوخالی کرواکرحملہ آورکوپکڑنے کی کوشش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :