کرکٹ مداحوں نے انسٹا گرام پر جان سینا کی جگہ ویرات کوہلی کی تصویر اپ لوڈ کردی

جمعہ 22 جولائی 2016 10:05

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء )اگر یہ کہا جائے کہ جان سینا اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے مقبول سپراسٹار ہیں تو غلط نہ ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ اگر وہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتے ہیں تو وہ فوری طور پر لوگوں کی نظروں میں آجاتا ہے۔اور ایسا ہی کچھ گزشتہ روز اس وقت ہوا جب انہوں نے انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی تصویر اپنے انسٹا گرام پر اپ لوڈ کردی۔

مگر انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟ کیا وہ ویرات کوہلی کو پسند کرتے تھے؟ درحقیقت اس کی وجہ آپ کا ذہن گھما کر رکھ دے گی۔

(جاری ہے)

اگر تو آپ ڈبلیو ڈبلیو ای دیکھتے ہیں تو یہ ضرور معلوم ہوگا کہ جان سینا کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے برانڈ را سے اسمیک ڈاؤن میں ڈرافت کردیا گیا ہے۔اور اس شو کا امیتازی رنگ نیلا ہے لہذا ایسا سمجھ میں آتا ہے کہ جان سینا ایسی تصویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرنا چاہتے تھے جو لفظ 'بلیو' کو پروموٹ کرتی ہو اور انہیں نیلے رنگ کے ایک خاص شیڈ Bleed Blue کی تلاش تھی۔

ایسا کرنے پر انہیں انڈین کرکٹر کی تصویر ملی جو ماضی میں اسی رنگ کی یونیفارم استعمال کرتے تھے۔جان سینا ممکنہ طور پر ویرات کوہلی سے واقف بھی نہیں ہوں گے اور انہوں نے اسمیک ڈاؤن کو پروموٹ کرنے کے لیے اس تصویر کو پوسٹ کردیا۔

متعلقہ عنوان :