نیب نے شرمیلا فاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

احتساب عدالت نے 2001 میں کرپشن کیس میں شرمیلا فاروقی کو پلی بارگین کی منظوری دی ،21 سال تک کسی بھی عہدے کی اہل نہیں،خط کا متن

جمعہ 22 جولائی 2016 10:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء) نیب نے شرمیلا فاروقی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔ 2001 میں پہلی بارگین کی وجہ سے 21 سال تک کسی عہدے کی اہل نہیں نیب کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے 2001 میں کرپشن کیس میں شرمیلا فاروقی کو پلی بارگین کی منظوری دی تھی اور پلی بارگین کے بعد شرمیلا فاروقی 21 سال تک کسی بھی عہدے کی اہل نہیں ہو سکتیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی اور دو دیگر ملزمان عثمان فاروقی اور مسز عرشہ نے 1999 میں نیب کے ساتھ پلی بارگین کی تھی اس پلی بارگین کو بعدازاں عدالت نے منظوری دی تھی ایک اور ریفرنس میں تینوں ملزمان نے ایک اور پلی بارگین کی جس کی احتساب عدالت کراچی نے 2001 میں منظوری دی نیب کے مطابق تینوں ملزمان کو 21 سال کے لئے کسی بھی عہدے کے لئے نااہل قرار دیا گیا ہے ۔ شرمیلا فاروقی 29 اکتوبر 2008 سے سندھ صوبائی کابینہ میں شامل ہیں اور وزیر کے عہدے سے استفادہ کر رہی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق شرمیلا فاروقی اور ان کے باپ عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز نے 195 ارب روپے کی کرپشن کی اور نیب کے ساتھ پلی بارگین کے بعد انہیں رہا کیا گیا تھا ۔