کراچی بد امنی کیس ، سپریم کورٹ نے پولیس کی رپورٹس مسترد کردی
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے کوئی بھی ادارہ اپنا کام کر نے کو تیار نہیں، عدالتی ریمارکس
جمعہ 22 جولائی 2016 10:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء) سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت جمعرات کے روز ہوئی ،پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس مستردکردی کارررائی کرکے رپورٹ 10روزتک پیش کی جائے چیئرمین پی ٹی اے کے قابلِ ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے جسٹس اویس شاہ اغواء کیس پر آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔
آئی جی سندھ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایس ایس پی فاروق احمد، ایس پی اسد اعجاز، ایس پی امجد حیات اور ایس پی طاروق نواز سمیت 24 ڈی ایس پیز کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور اْن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
عدالت نے سندھ پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف وارننگ دینے سے کام نہیں چلے گا، رپورٹ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے خلاف مترادف ہے،تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ 10روزمیں پیش کی جائے ورنہ عدالت کوفوراایکشن لیناپڑے گا،سیکریٹری داخلہ سندھ نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت کے پاس تحقیقات کا اختیار ہے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ “ کیا 20 جون کو شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے ؟، جس پر سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان نے عدالت کو بتایا کہ شہر میں لگے کیمرے ٹھیک ہیں مگر وہ بہت ہلکی کوالٹی کے ہیں جس کی وجہ سے ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوسکی“۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ”اتنے بڑے شہر میں 2 میگا پکسل کے کیمرے لگا کر پیسوں کا ضیاع کیا گیا، جدید دور میں ناکارہ کیمرے لگانے کی منظوری کس نے دی، کوئی بھی ادارہ اپنے کام کرنے کو تیار نہیں ہے“۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ”کیا اب انتظامی معاملات بھی ججز دیکھیں گے؟ “ عدالت نے اویس شاہ بازیابی پر قانوامیرن نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا اور مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر جسٹس خلیجی نے کہا کہ ہم نے جان کی پرواہ کیے بغیر اویس شاہ کیس پر کام کو جاری رکھا،عدالت نے اس امید کا اظہار کیا کہ دیگر لاپتہ افراد بھی جلد بازیاب کروالیے جائیں گے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر عدلیہ کے فیصلوں اور اْس پر تنقید کے حوالے سے چیئرمین پیمرا ابصار عالم بھی سماعت کے دوران موجود تھے ، عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی کیا گیا۔پی ٹی اے چیئرمین کے وکلاء کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ”وہ اسلام آباد میں کچھ کانفرنسز میں میں مصروف ہیں تاہم عدالت نے پی ٹی اے چیئرمین کی غیر موجودگی پر قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسالگتا ہے کوئی بھی ادارہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا ہے اداروں کی غیرذمہ داری کی وجہ سے عدالتوں کوکارروائی کرنی پڑتی ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 22 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلے پاکستانی کا سفر ابتداء میں ہی ختم
-
کرکٹ مداحوں نے انسٹا گرام پر جان سینا کی جگہ ویرات کوہلی کی تصویر اپ لوڈ کردی
-
حیدر آباد کے قریب حساس اداروں کی کاروائی ،محمد علی عرف اسد کھرل گرفتار
-
قندیل بلوچ کے قتل پر بہت افسوس ہوا ہے وہ عاقل اور بالغ لڑکی تھی اس کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق حاصل تھا،سینیٹر حمد اللہ کی گفتگو
-
اسلام آباد ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت لاء ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس
-
بارودی شہر کے بعد عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا
-
پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکا( ن) لیگ پر دھاندلی کا الزام ، انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا
-
ڈریپ میں کمپنیوں کے ایجنٹ بیٹھے ہیں،این اے کمیٹی صحت
-
مقروض سری لنکن ایئر لائنز کا نئے ایئر بس طیارے پَٹے پر پاکستان اور ایران کو دینے کا فیصلہ
-
مزار قائد کیلئے چین کی طرف سے نئے فانوس کا تحفہ
-
بیوی سے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر شوہر نے 5 سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک دیا
-
میکسیکو میں صحافی کو بیگم اور بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا
-
اقوام متحدہ کا حلب میں اڑتالیس گھنٹے کی جنگ بندی کا مطالبہ
-
انڈونیشیا نے کمیونسٹ ہلاکتوں کے الزام کو مسترد کر دیا
-
یورپی یونین کو استحکام کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے ، ویز گراڈ گروپ
-
کویتی حکومت کا یمنی تنازعے کے فریقین کو امن معاہدے تک پہنچنے کیلئے 15 دن کا الٹی میٹم
-
نائجیریا کی فوج نے بوکوحرام کے 42 عسکریت پسند ہلاک کر دیے
-
اولمپکس گیمز کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
-
آسٹریلوی اسکول میں تالیاں بجانے پر پابندی
-
چین کی سرحد پر بھارت کیا کرنے کی تیاری کر رہا ہے ؟ انتہائی پریشان کن انکشاف
-
غداروں کیلئے الگ قبرستان بنایا جائے گا،گزرنے والے لعنت بھیجیں گے:میئر استنبول
-
آزاد کشمیر انتخابات۔مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 32 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی
-
آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات جمہوری طاقتوں کی فتح ہے ، یہ انتخابات جمہوریت پر عوام کے اعتماد کے عکاس ہیں ، ہار اور جیت انتخابات کا حصہ ہیں ، امید ہے کہ منتخب نمائندے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے ... مزید
-
وزیراعظم کے خلاف بھارت میں مقدمہ پوائنٹ اسکورنگ ہے ،سرتاج عزیز
-
خورشید شاہ،اسحاق ڈار ملاقات،الیکشن کمیشن ارکان کیلئے ناموں پر مشاورت
-
کراچی بد امنی کیس ، سپریم کورٹ نے پولیس کی رپورٹس مسترد کردی
-
سندھ ہائی کورٹ نے وسیم اختراوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی
-
نیب نے شرمیلا فاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
-
اسلام آباد، حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
-
سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ، سابق صدر زرداری نے 24جولائی کو دبئی میں اجلاس طلب کر لیا
-
ایران کے عازمین پاکستان کے راستے سعودی عرب نہیں جا رہے، این اے کمیٹی کو بریفنگ
-
چینی سفیر نے اقتصادی راہداری منصوبہ سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قراردیدیا
-
مظاہرین نے انجن آئل پھینکنا شروع کردیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا بیٹھنا بھی محال ہوگیا: رپورٹ
-
برطانیہ نے چینی تنظیم” ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ “ کو دہشت گرد قرار دیدیا
-
لیگی رکن اسمبلی کی گاڑی سے ٹکراکر 2 نوجوان جاں بحق ،ڈرائیور گرفتار ، مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.