انگلینڈ کے سابق کاوٴنٹی کرکٹر ٹام ایلن نے ٹوریج پل سے دریا میں کود کر خودکشی کر لی

بیٹا اکتوبر سے بیمار تھا اور موت سے قبل اس نے چند ماہ انتہائی اذیت میں گزارے، والدین

جمعرات 21 جولائی 2016 10:03

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء )انگلینڈ کے سابق کاوٴنٹی کرکٹر ٹام ایلن نے ٹوریج پل سے دریا میں کود کر خودکشی کر لی۔وورکشائر کے 28 سالہ سابق باوٴلر چند ماہ قبل کار حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں ان کی ٹانگوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد وہ شدید ذہنی اور جسمانی اذیت سے دوچار تھے۔ان کی لاش ڈیون میں ٹوریج برج کے نیچے سے ملی۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر کی خودکشی سے قبل ڈیون اور کارن وال پولیس کو ان کے گھر سے اہلخانہ کے نام لکھے گئے تین خطوط ملے ہیں۔ایلن کے والدین نے کہا کہ ان کا بیٹا اکتوبر سے بیمار تھا اور موت سے قبل اس نے چند ماہ انتہائی اذیت میں گزارے۔پولیس کو تحقیق میں کوئی تشویشناک بات یا کسی تیسرے فرد کی موجودگی کے نشان نہیں ملے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم میں کسی قسم کی منشیات یا الکہل نہیں پایا گیا۔پولیس کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایلن نے خود اپنی جان لی اور وہ اس بات سے واقف تھے کہ ان کے اس عمل کا کیا نتیجہ برآمد ہو گا جبکہ ہمیں اس میں کسی تیسرے فرد کی مداخلت کے بھی ثبوت نہیں ملے۔

متعلقہ عنوان :