مارکیٹ میں زیادہ ریفائن پٹرول متعارف کرانے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

نیا پٹرول انجن کی کارکردگی بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، مقامی مارکیٹ میں عام پٹرول کی نسبت تھوڑا زیادہ مہنگا ہوسکتا ہے

جمعرات 21 جولائی 2016 10:17

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء ) ماحول کو کم آلودہ اور انجن کی کارکردگی بڑھانے والے زیادہ ریفائن پٹرول مارکیٹ میں متعارف کرانے کی سمری وزارت پٹرولیم نے حکومت کو بھیج دی۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم نے پٹرول کی نئی ورائٹی متعارف کرانے کی تجویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی ہے جو عام پٹرول سے کم آلودہ اور گاڑیوں کے انجن کی کارکردگی بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں موجودہ 87 رون جبکہ دنیا میں 92 سے 97 رون معیار کا پٹرول استعمال ہو رہا ہے ، یہ قسم زیادہ ریفائن ہوتی ہے اس لئے مقامی مارکیٹ میں عام پٹرول کی نسبت 2 روپے 75 پیسے مہنگی ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سے گرین سگنل ملنے کے بعد نئی قسم کا پٹرول رواں سال اختتام تک دستیاب ہونے کی امید ہے۔