تحریک انصاف کی طاہرالقادری کوحکومت کیخلاف تحریک میں شمولیت کی دعوت

طاہرالقادری نے دعوت قبول کرلی

جمعرات 21 جولائی 2016 10:13

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء)تحریک انصاف نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کوحکومت کے خلاف تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جسے طاہرالقادری نے قبول کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماچوہدری سرورکی لندن میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ملاقات،ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے طاہرالقادری کوحکومت کے خلاف تحریک میں شمولیت کی دعوت دی ،طاہرالقادری کاکہناتھاکہ ملک کوکرپشن اورلوٹ مارسے خاتمہ کرناہوگا،حکمرانوں نے ہرلحاظ سے ملک کوتباہ کردیا،حکمرانوں سے اس کااحتساب ہوگا