عالمی لاجسٹکس کمپنیاں چینی فضاوٴں میں کاروباری جنگ لڑیں گی

چینی کمپنی ایس ایف ایکسپریس ،یوان ٹانگ اورامریکی فیڈیکس میں مقابلہ ہو گا

جمعرات 21 جولائی 2016 10:55

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء )چین اور امریکہ کی بین الاقوامی لاجسٹکس کمپنیاں اب چین کی فضاوٴں میں کاروباری جنگ لڑیں گی ،یہ مقابلہ چینی کمپنی ایس ایف ایکسپریس ،یوان ٹانگ اور امریکی کمپنی فیڈیکس کے درمیان ہو گا ، چین نے ملک کے چھوٹے اوردوردراز شہروں اور قصبات تک فضائی سروس کی سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، اس سلسلے میں چین آئندہ پانچ برسوں کے دوران پانچ سو ہوائی اڈے تعمیر کرے گا ،ان ہوائی اڈوں تک ان تینوں بین الاقوامی لاجسٹکس کمپنیوں میں زبردست مقابلے کی توقع ہے گویا اب یہ کمپنیاں چین کی فضاوٴں میں اپنی کاروباری جنگ لڑیں گی ،فیڈیکس امریکہ کی بہت بڑی لاجسٹکس کمپنی ہے جو اس وقت بھی بڑی فضائی کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے چین کی ایس ایف ایکسپریس 23سال قبل قائم کی گئی تھی جو اس وقت دنیا کی چوتھی اور ایشیا کی نمبر ون کمپنی میں شمار ہوتی ہے اور اس نے مضبوط نیٹ ورک قائم کررکھا ہے

متعلقہ عنوان :