لیبیا میں تین فرانسیسی فوجیوں کی ہلاکت

جمعرات 21 جولائی 2016 10:54

طرابلس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء )فرانس کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ شمالی افریقی ملک لیبیا میں اْس کے تین فوجی مارے گئے ہیں۔ لیبیا میں تعینات بین الاقوامی خصوصی فوج میں شامل مغربی دستوں کے فوجیوں کی یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر دفاع ڑاں ایوز لیدریاں نے ان فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ رواں برس کے اوائل سے فرانسیسی فوجی مشیران اور خصوصی فوجی دستے لیبیا میں خاصے سرگرم ہیں۔ ان کی توجہ کو مرکز دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی سرگرمیاں ہے۔ لیبیا میں برطانوی اور امریکی فوجی دستے بھی موجود ہیں۔