ڈھائی سو سے زائد لاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری ہے، بنگلہ دیشی پولیس

جمعرات 21 جولائی 2016 10:54

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء )بنگلہ دیش کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایسے 260 نوجوان مردوں کی تلاش جاری ہے جو گزشتہ ایک برس کے یا اِس زائد کے دوران لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی انسداد دہشت گردی کی پولیس فورس سے منسلک سینیئر افسر مفتی محمود خان کا کہنا ہے کہ ان لاپتہ نوجوانوں کے بارے میں معلومات درج کرائی گئی رپورٹوں سے حاصل ہوئی ہیں۔ مفتی محمود نے یہ بھی بتایا کہ کئی نوجوان لڑکے ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی افسران کی اولاد ہیں اور کئی دوسروں کا تعلق سویلین سرکاری افسران یا کاروباری خاندانوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :