ترکی میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، فتح اللہ گولن کو ہمارے حوالے نہ کرنے کا امریکی فیصلہ غلط ہوگا، ترک صدر کا عرب ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 21 جولائی 2016 10:42

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں تاہم اب بھی فوجی بغاوت کے امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترک عوام حالیہ بغاوت میں ملوث افراد کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ اپنے کام سے کام رکھیں اور ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کریں، انہیں میرے متعلق رائے دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے فتح اللہ گولن کو ہمارے حوالے نہ کیا تو یہ اس کا غلط فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :