کوئٹہ ،پاکستان اور ایرانی حکام کا ویزہ پالیسی نر م کر نے کا اصولی فیصلہ

جمعرات 21 جولائی 2016 10:38

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء )پاکستان اور ایرانی حکام نے ایران اور پاکستان کے درمیان ویزہ پالیسی کو نر م کر نے کیلئے اصولی طور پر فیصلہ کر لیا بلوچستان اور زاہدان کی پسماندگی ختم کر نے کیلئے دونوں طرف سے تجارت کو بڑھانے کیلئے تاجر برادری کو مزید آسانیاں پید ا کرنے کی کوشش کی جائیگی ریلوے اور ہوائی نظام پر بھی سنجیدگی سے غور کیا کیا جائیگا بلوچستان اور زاہدان کے درمیان ہر ماہ میں4 کی بجائے 8 مرتبہ ٹرین چلے گی تاکہ لو گوں کو آسانیاں پیدا ہو سکے ان خیالات کا اظہار ایرانی کونسل جنرل میر نادر شکاری ،بلوچستان کسٹم کے سر براہ ڈاکٹر سعید جدون ، ایران کے صوبہ زاہدان میں کونسل جنرل طاہر محمود قریشی کوئٹہ میں ایرانی کونسل جنرل محمد رفیع ، چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے صدر جمال خان ترہ کئی نے چیمبر آف کامرس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو تاریخی مذہبی لحاظ سے روایات مشترک ہے بلوچستان اور زاہدان کے درمیان بہت لمبی سرحد ہے ہمارے تعلقات انتہائی اچھے ہیں بلوچستان اور زاہدان دونوں پسماندہ صوبے ہیں ان علاقوں کی پسماندگی ختم کر نے کیلئے ترقی کی ضرورت ہے اور دوروزہ اجلاس سے تجارتی ، ثقافتی پر اچھے اثرات مرتب ہونگے تجارت کو فروغ دینے کیلئے دونوں طرف سے تاجر برادری مثبت کردار ادا کرینگے اور حکومت بھی اس سلسلے میں دلچسپی لے رہے ہیں بلوچستان اور زاہدان کے درمیان تجارت کو فروغ ،پالیسی ویزہ کو نرم کرنے ریلوے نظام کی بحالی سمیت دیگر مسائل پر انتہائی غور وخوص ہوا اور ہمارے کوشش ہے کہ دونوں صوبوں کے درمیان 5 بلین سے سرمایہ کاری بڑھائے اور3 ایٹم پر جو چھوٹ دی رکھی ہے مزید ایمٹز پر آسانیاں پیدا ہو انہوں نے کہا ہے کہ ہما آزاد تجارت کے خواہاں انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے نظام اور ہوائی سروس کو بھی بحال کر نے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ایرانی ائیرلائز کی طرف سے کوئٹہ ٹو زاہدان سروس شروع کر نے کیلئے کو ششیں کی جا رہی ہے اور اس متعلق اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ جلد یہ سروش شروع ہو جائیگی اور اسی طرح کوئٹہ ٹو زاہدان کے درمیان ریلوے کے 700 سے زائد ریلوے لائن بچائی گئی ہے اور ہر ماہ کوئٹہ ٹو زاہدان چار مرتبہ ٹرین چلتی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس کو چار کی بجائے 8 مرتبہ چلائے تاکہ تاجر برداری اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور جوائنٹ کمیٹی کا معاہدہ بھی طے پایا گیا جس میں چیمبر آف کامرس کوئٹہ اور چیمبر آف کامرس زاہدان کے پانچ پانچ ممبران ہو نگے جو تجارت کے فروغ اور اچھے تعلقات کے بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔