عدا لتی حکم کے با وجود پرویز مشرف کی تمام جائیدادیں ضبط نہیں ہوسکتیں
پلاٹ ضبط نہیں کیے جاسکتے کیوں کہ یہ فوج کی ملکیت ہیں اور پرویز مشرف صرف ان پلاٹس کے الاٹی ہیں زمین کے مالک نہیں۔مختلف بینکوں میں موجود 9 میں سے 4 اکاوٴنٹس ایسے ہیں جو صرف پرویز مشرف کے نام پر ہیں۔حکومت کے لیے انہیں منجمد کرنا آسان نہیں ہوگا، وکیل فیصل حسین ڈی ایچ اے میں موجود جنرل (ر) پرویز مشرف کے پلاٹس ضبط کیے جاسکتے ہیں۔وکیل استغاثہ
جمعرات 21 جولائی 2016 10:31
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء ) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات تو جاری کردیئے ہیں لیکن سابق صدر کی جائیداد کا بڑا حصہ ضبط نہیں کیا جاسکتا۔خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کی جو تفصیلات وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی گئیں ان کے مطابق پرویز مشرف سات غیر منقولہ جائیدادیں اور 9 بینک اکاوٴنٹس رکھتے ہیں۔
ان کی غیر منقولہ جائیداد میں آرمی ہاوٴسنگ اسکیم کراچی، خیابان فیصل ڈی ایچ اے کراچی، بیچ اسٹریٹ ڈی ایچ اے کراچی، ڈی ایچ اے اسلام آباد اور ڈی ایچ اے لاہور میں پلاٹس شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق صدر چک شہزاد میں ایک فارم ہاوٴس اور بہاولپور میں زرعی زمین کے بھی مالک ہیں۔(جاری ہے)
جنرل (ر) مشرف کے 9 بینک اکاوٴنٹس بھی ہیں جو بینک الفلاح، عسکری بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان میں ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی جانے والی تفصیلات میں جس پرتعیش فارم ہاوٴس کا ذکر کیا گیا ہے وہ متنازع ہے کیوں کہ اس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔صہبا مشرف دعویٰ کرتی ہیں کہ یہ فارم ہاوٴس ان کی ملکیت ہے جو انہیں ان کے شوہر پرویز مشرف نے 2008 میں تحفے میں دیا تھا۔خصوصی عدالت کی جانب سے سابق آرمی چیف کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کیے جانے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں پرویز مشرف نے 4 جنوری 2014 کو بہاولپور میں اپنی 400 کنال زرعی زمین فروخت کردی تھی۔پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ خصوصی عدالت میں 13 دسمبر 2013 کو شروع ہوا تھا۔سابق صدر کی دیگر غیر منقولہ جائیدادوں میں پانچ پلاٹس شامل ہیں جو فوک کے زیر انتظام چلائی جانے والی ہاوٴسنگ اسکیموں میں ہیں۔جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل حسین کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ ضبط نہیں کیے جاسکتے کیوں کہ یہ فوج کی ملکیت ہیں اور پرویز مشرف صرف ان پلاٹس کے الاٹی ہیں زمین کے مالک نہیں۔جہاں تک سابق صدر کے بینک اکاوٴنٹس کی بات ہے مختلف بینکوں میں موجود 9 میں سے 4 اکاوٴنٹس ایسے ہیں جو صرف پرویز مشرف کے نام پر ہیں جبکہ بقیہ چار پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف کے جوائنٹ اکاوٴنٹس ہیں اور مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں بھی منجمد نہیں کیا جاسکتا۔ایڈووکیٹ فیصل حسین نے مزید بتایا کہ ایک بینک اکاوٴنٹ پرویز مشرف ٹرسٹ کے نام پر ہے اور اسے بھی منجمد نہیں کیا جاسکتا۔جو چار بینک اکاوٴنٹس صرف پرویز مشرف کے نام پر ہیں ان میں بالترتیب 4 ہزار 3 سو 96 روپے، 6 لاکھ 24 ہزار 865 روپے اور 12 لاکھ 40 ہزار روپے موجود ہیں جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں موجود ان کا بینک اکاوٴنٹ فی الحال خالی ہے۔ایڈووکیٹ فیصل حسین کا کہنا ہے کہ جس اکاوٴنٹ میں 12 لاکھ 40 ہزار روپے موجود ہیں وہ دراصل سابق صدر کا پنشن اکاوٴنٹ ہے اور حکومت کے لیے اسے منجمد کرنا بھی آسان نہیں ہوگا۔پرویز مشرف کے خلاف چلائے جانے والے غداری کے مقدمے میں استغاثہ محمد اکرم شیخ کا خیال ہے کہ ڈی ایچ اے میں موجود جنرل (ر) پرویز مشرف کے پلاٹس ضبط کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے بعد بینک پرویز مشرف کے تمام اکاوٴنٹس منجمد کرنے کے پابند ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس عدالتی حکم سے اس کی حق تلفی ہوئی ہے تو خصوصی عدالت اسے اپیل کرنے کی اجازت دے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 21 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
انگلینڈ کے سابق کاوٴنٹی کرکٹر ٹام ایلن نے ٹوریج پل سے دریا میں کود کر خودکشی کر لی
-
برطانوی صحافی مظہر محمود کو جلد سزا سنائے جانے کا امکان
-
50 سے زائد ریسلرز کا ڈبلیو ڈبلیو ای کے خلاف مقدمہ
-
تحریک انصاف کی طاہرالقادری کوحکومت کیخلاف تحریک میں شمولیت کی دعوت
-
میری حافظ محمد سعید کے ہمراہ تصویر شائع ہو گئی تو امریکیوں نے مجھے دو مرتبہ جہاز سے اتارکر توہین کی،شیخ رشید احمد
-
تین ڈی ایم سیز سے کچرا اٹھانے کا کام چینی کمپنی کو دینے کی منظوری
-
جعلی نمبر پلیٹس کے خاتمے کیلئے موٹر وہیکل آرڈی نینس جاری
-
جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی شروع ہوگئی
-
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو سے ارباب غلام رحیم اور سعید اکبر خان نوانی کی اہم ملاقات
-
رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ ہونے پر تمام ونگز کو چھاپوں سے روک دیا گیا
-
مارکیٹ میں زیادہ ریفائن پٹرول متعارف کرانے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال
-
پانامہ لیکس ،تحریک انصاف کا 7 اگست سے ملک گیر تحریک کا اعلان
-
آزاد کشمیر انتخابات: 41حلقوں میں ”دنگل“ آج ہوگا،423امیدوارآمنے سامنے
-
وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس(کل) طلب کر لیا
-
ایکنک نے 77ارب 65 کروڑ روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
-
اویس شاہ نے بازیابی کے بعد پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان قلمبند کرادیا اغوا کار پشتو زبان یا کوئی اور زبان بولتے تھے جس کی سمجھ نہیں آتی تھی،ملزمان نے کراچی سے نکلنے کی کوشش کی لیکن سخت سیکیورٹی ... مزید
-
”بھارت کشمیر سے فوج نکال کر علی گیلانی کا 4نکاتی فارمولا تسلیم کرے“
-
عدا لتی حکم کے با وجود پرویز مشرف کی تمام جائیدادیں ضبط نہیں ہوسکتیں
-
نیب کا امیر حیدر ہوتی‘ مظہر الحق کیخلاف کرپشن مقدمات بند کرنے کا فیصلہ
-
بھارت مذاکرات یا ثالثی سے مسئلہ کشمیر فوری حل کرے،کشمیر کمیٹی
-
خطے کی صورتحال،امریکی کردار پر پالیسی گائیڈلائنز کیلئے سینیٹ کمیٹی کا اجلاس
-
کوئٹہ ،پاکستان اور ایرانی حکام کا ویزہ پالیسی نر م کر نے کا اصولی فیصلہ
-
بھارت نے کنٹرول لائن کے ساتھ 460 کلومیٹر کانٹے دار تار لگالی،زاہد حامد
-
بھارت نے وعدے توڑکرکشمیریوں کااعتمادکھودیا،چدم بھرم
-
پاکستانی نوجوان کی چینی خاتون سے انتہائی شرمناک حرکت، قوم کو شرمندہ کردیا
-
ترکی میں فوجی ٹینک کے سامنے لیٹنے والے بہادر نوجوان کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
-
ترکی میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، فتح اللہ گولن کو ہمارے حوالے نہ کرنے کا امریکی فیصلہ غلط ہوگا، ترک صدر کا عرب ٹی وی کو انٹرویو
-
بھارت کا ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے معاہدے پر دستخط سے انکار
-
ڈھائی سو سے زائد لاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری ہے، بنگلہ دیشی پولیس
-
ایک سو جہادی روزانہ شام پہنچ رہے ہیں ہیں: فرانسیسی خفیہ ادارہ
-
لیبیا میں تین فرانسیسی فوجیوں کی ہلاکت
-
عالمی لاجسٹکس کمپنیاں چینی فضاوٴں میں کاروباری جنگ لڑیں گی
-
ناکام بغاوت: ترکی کا اسرائیل سے اظہار تشکر
-
برطانیہ میں روا ں ہفتے غیر معمولی گرمی،20 جولا ئی برطانیہ میں سال کا اب تک کا گرم ترین دن تھا ،گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشن گوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.