وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس(کل) طلب کر لیا

جمعرات 21 جولائی 2016 10:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء )وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس(کل) جمعہ کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی معاملات کا جا ئزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گئے ۔اجلاس میں وزیر دفاع،داخلہ ،خزانہ ،مشیر قومی سلامتی اورمشیر خارجہ بھی شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :