آزاد کشمیر انتخابات: 41حلقوں میں ”دنگل“ آج ہوگا،423امیدوارآمنے سامنے

سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، پاک فوج طلب،عام تعطیل ہو گی 26لاکھ74ہزار586 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، خواتین ووٹرز کی تعداد 1190839 اورمرد وں کی1483747لاکھ ہے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ، ڈسٹرکٹ مظفرآباد میں 1215پولنگ بوتھ، 862پولنگ اسٹیشن ہونگے پولنگ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہونگے ، 22ہزار پاک فوج کے جوان، 15ہزار پولیس اہلکار، 23ہزار سرکاری ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے آزاد کشمیر کے 35پولنگ اسٹیشن ا حساس ترین 32حساس قرار دئیے گئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ144کے تحت کاروائی ہوگی

جمعرات 21 جولائی 2016 10:22

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 41حلقوں میں 423 امیدواروں کے درمیان ”دنگل“ (آج)21جولائی کو ہو گا جبکہ 26لاکھ74ہزار586 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،جن میں خواتین 1190839لاکھ اورمرد ووٹرز کی تعداد1483747لاکھ ہے ،پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ، ڈسٹرکٹ مظفرآباد میں 1215پولنگ بوتھ جبکہ 862پولنگ اسٹیشن ہونگے ،پولنگ بوتھوں اور پولنگ اسٹیشنوں پر22 ہزار پاک آرمی جوانوں سمیت 37ہزار اہلکار تعینات ہونگے،انتخابات کے موقع پر ریاست میں عام تعطیل ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے عام انتخابات (آج)21جولائی کو ہونگے ان میں پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف ،مسلم کانفرنس ،جماعت اسلامی سمیت دیگر متعدد سیاسی جماعتیں پنجہ آزمائی کریں گی ۔

(جاری ہے)

پولنگ کا عمل صبح8بجے سے شام 5ئبجے تک جاری رہے گا جبکہ آزاد کشمیر کے ٹوٹل ووٹرز کی تعداد2674586لاکھ ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1190839لاکھ ،جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 1483747لاکھ ڈسٹرکٹ مظفرآباد جن میں سات حلقے شامل ہیں ووٹرز کی تعداد429276لاکھ خواتین ووٹرز کی تعداد191112لاکھ ،جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 238164لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کرے گے جبکہ آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں ٹوٹل پولنگ بوتھ کی تعداد 8046ہزار ،جبکہ پولنگ اسٹیشن کی تعداد5427ہزار ہے ڈسٹرکٹ مظفرآباد میں 1215،جبکہ پولنگ اسٹیشن کی تعداد862پولنگ اسٹیشن قائم کئے گے پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5ئبجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا آزاد کشمیر سمیت مظفرآباد کے دیگر دیہاتی علاقوں کے پولنگ بوتھوں اور پولنگ اسٹیشنوں کا عملے اور بیلیٹ باکس پہچانے کا عمل شروع کردیاگیا۔

دوسری جانب سکیورٹی کو فل پروف کرنے کے لئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راشد نعیم خان ،ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری ایڈیشنل ایس پی راجہ اکمل خان سمیت دیگر اداروں کی جانب سے آزاد کشمیر سمیت مظفرآباد میں پولنگ بوتھوں اور پولنگ اسٹیشنوں پر22 ہزار پاک آرمی کے جوانوں سمیت 37ہزاراہلکار تعینات ہونگے جو وفاقی حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر مظفرآباد کی تجویز پر دیں ہے جبکہ آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں 23ہزار سرکاری ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے ،حلقہ دو ،حلقہ چار کھاوڑہ جہاں پہلے ہی قتل ہوچکا ہے حالات خراب ہونے کے پیش نظر احساس ترین قرار دئیے گے جبکہ حلقہ دو لچھراٹ جہاں 2011کے عام انتخابات میں 2قتل ہوئے تھے اس کو بھی حساس ترین قرار دیا گیا اس وقت آزاد کشمیر بھر کے35پولنگ اسٹیشنوں کو حساس ترین قرار دیا گیا جبکہ 32پولنگ اسٹیشنوں کو احساس جن پر پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات ہوگی پولنگ کے دوران انٹری کارڈ رکھنے والے پولنگ بوتھ میں جاسکتے ہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ144کے تحت کاروائی کی جاسکتی ہے دوسری طرف آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے دیہاتی علاقوں جو دور دراز ہیں ان پر سکیورٹی اہلکاروں سمیت پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات عملے اور بیلیٹ بوکس کو پہچانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا جو شام تک مکمل ہوجائے گے مظفرآباد میں انتخابات کو کنٹرول کرنے کے لئے باقاعدہ کنٹرول روم بنایا گیا جہاں میڈیا کے نمائندگان موجود ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :