ڈی جی خا ن ،غیرت کے نام پر اعضاء کاٹے جانے پر ایک شخص ہلاک

سفاک واقعہ گدائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آ یا جہا ں اللہ دتہ نا می شخص کو شا دی شدہ خا تو ن کے سا تھ تعلقا ت پر قتل کیا گیا

بدھ 20 جولائی 2016 09:43

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں حملہ آور ایک شخص کے بازو، ہونٹ اور ناک کاٹ کر اعضاء اپنے ساتھ لے گئے، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔یہ سفاک واقعہ گدائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں موزہ صابرہ نچواں کے رہائشی ایک شخص اللہ دتہ کے ساتھ پیش آیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اللہ دتہ شادی شدہ تھا اور اس کے پائیگاں گاوٴں کی رہائشی ایک شادی شدہ خاتون سے تعلقات تھے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل مذکورہ شادی شدہ خاتون مقتول اللہ دتہ کے ساتھ فرار ہوگئی تھی بعدازاں دونوں خاندانوں کی مداخلت کے بعد خاتون کو ان کے شوہر کے گھر واپس پہنچا دیا گیا تھا۔پیر 18 جولائی کو اللہ دتہ پائیگاں گاوٴں میں مذکورہ خاتون سے ملنے جارہا تھا جہاں 5 افراد نے اسے روک کر اس پر تشدد کیا اور اس کے بازو، ہونٹ اور ناک کاٹ کر متعدد اعضاء ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں غازی میڈیکل کالج کے ٹراما سنیٹر منتقل کیا گیا، لیکن خون زیادہ بہہ جانے سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔اسٹیشن ہاوٴس افیسر (ایس ایچ او) علی محمد نے بتایا کہ خاتون کے 2 رشتہ داروں اقبال، اللہ دیوایا اور 3 معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :