پنجاب میں منتخب چیئرمینوں کی بڑی تعداد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مخالفت کردی

بدھ 20 جولائی 2016 09:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء)پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے منتخب چیئرمینوں کی بڑی تعداد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مخالفت کرتے ہوئے میروپولٹین کارپوریشن لاہور کا ایوان تشکیل پانے کے بعدڈسٹرکٹ ایوان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کیخلاف قرارداد منظورکرنے کا عندیہ دیا ہے پیر کے روز منتخب چیئرمینوں سمیت ڈپٹی میئر کے بعض امیدواروں نے خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لاہور کے شہریوں کوان کے حق سمیت ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کو ا سکے حقوق دلواکر رہیں گے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں کام کرنے والی پنجاب فوڈ اتھارٹی دراصل فیصل آباد فوڈ اتھارٹی ہے جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ورکرز بھرتی ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور میں سیاسی طو رپر جتنا نقصان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پہنچایا ہے کسی اور نے نہیں پہنچایا اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مریم نواز سے بات ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :