ماں کیلئے کھودی گئی قبرمیں سعودی بیٹے کی موت ہوگئی

بدھ 20 جولائی 2016 10:33

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء ) سعودی عرب میں ایک 68سالہ شہری کی اپنی والدہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر قبرمیں ہی موت ہوگئی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق جب خاتون کے جسد خاکی کو قبرمیں اتاراجارہاتھا تو اس کے بیٹے نے دھاڑیں مارناشروع کردیں ، پھر اچانک وہ اپنی والدہ کیلئے تیار کی گئی قبرمیں گر گیا،اٹھاکر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔مرحوم کے بھائی نے بتایاکہ وہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلاء تھا،ایسالگتاہے کہ وہ یہ نہیں چاہتاتھاکہ اس کی والدہ اس دنیا کوخیرباد کہہ کر اکیلئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :